میرانشاہ : اج پولیو کمپین کے دوران نامعلوم افراد کی فائرنگ سے شہید ہونے والے پولیس اہلکاروں کی نمازہ جنازہ پولیس لائن میں سرکاری اعزاز کیساتھ ادا کردی گئی ۔ نماز جنازہ میں جی او سی سیون ڈویژن میجر جنرل نعیم احتر ، ڈپٹی کمشنر شاہد علی خان ، ایس پی انوسٹیگشن محمد زمان پولیس آفیسر سمیت سرکل ایس ڈی پی اوز ، ایس ایچ اوز و دیگر پولیس افسران کے علاؤہ جان بحق پولیس اہلکار کے عزیز و اقارب نے بھی شرکت کی ۔
اس موقع پر پولیس اہلکاروں کے لاشوں کو سلامی پیش کرکے انکے جسد خاکی پر پھولوں کے چادریں چڑھائی گئیں اور بلند درجات کیلئے فاتحہ خوانی کی گئی ۔ نماز جنازہ کے بعد میتیں ان کے آبائی گاؤں روانہ کی گئیں جہاں علاقائی سطح پر نماز جنازہ اور تدفین ہوگی ۔
اس موقع پر جی او سی سیون ڈویژن نے مرخومین کے لواحقین کو حوصلہ دلاتے ہوئے یقین دہانی کرائی کہ اس کا خون رائیگاں نہیں جائیگا واقعے میں ملوث ملزمان کو بہت جلد بے نقاب کرکے منطقی انجام تک پہنچائیں گے ۔
واضح رہے کہ شہید ہونے والے اہلکارز دین محمد ، محمد رضا اس وقت تھانہ دتہ خیل میں پولیو ڈیوٹی سرانجام دے رہے تھے جنکو آج نامعلوم افراد نے ٹارگٹ کیا۔