شمالی وزیرستان میں پاک فوج ، پولیس اور سول انتظامیہ عوام کو بہترین سہولیات فراہم کرنے کیلئے کوشاں ہیں یہ بات شمالی وزیرستان کے متعدد مشران و ملکان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا انہوں نے کہا کہ یہیں وجہ ہے کہ کئی دنوں سے ملک کے بالائی علاقوں میں بارش کے ساتھ برفباری نے بھی سر اٹھا رکھا ہے ایسی طرح شمالی وزیرستان کے رزمک سب ڈویژن اور تحصیل شوال میں زیادہ برفباری کی وجہ سے ٹریفک کی روانی آور مواصلاتی نظام متاثر ہو جاتی ہیں جس کی وجہ سے مقامی لوگوں آور سیاحوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے جونہیں جی او سی سیون ڈویژن نعیم اختر ، ڈپٹی کمشنر شاہد علی خان اور ڈی پی او عقیق حسین کو مواصلاتی نظام کی خرابی اور ٹریفک کی روانی آور سیاحوں کی مشکلات کی اطلاع ملتی ہیں تو ان کی ہدایت پر فورا” اپنے ماتحت عملوں کو ہائی الرٹ کر کے عوام کو بہترین سہولیات پہنچانے کیلئے تیار کئے جاتے ہیں آج بھی پاک فوج ، پولیس آور سول انتظامیہ نے رات دن ایک کرکے رزمک سب ڈویژن میں مقامی لوگوں اور سیاحوں کیلئے روڈ سے بڑی مقدار میں برف ہٹاکر ٹریفک کی روانی کیلئے کھول دیا اور مواصلاتی نظام کو بھی عوام و سیاحوں کیلئے بحال کردیا ۔ شمالی وزیرستان کے قبائلی مشران اور عوام نے جی او سی سیون ڈویژن نعیم اختر ، ڈپٹی کمشنر شاہد علی خان اور ڈی پی او عقیق حسین کا شکریہ ادا کیا اور دعائیں دی کہ اللہ تعالٰی مذکورہ افسران کو مزید شمالی وزیرستان کے غریب عوام کی مدد کرنے کی توفیق عطا فرمائیں ۔