شمالی وزیرستان: پولیس شہداء پیکج کے تحت چیک تقسیم

شمالی وزیرستان: ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر فرحان خان ( پی ایس پی) اور ایس ڈی پی او ہیڈکوارٹر سید جلال وزیر کی سربراہی میں ڈی پی او آفس میں 48 شہداء ( ضم ہونے سے پہلے اور ضم ہونے کے بعد شہید ہونیوالے پولیس فورس کے اہلکاروں) کے لواحقین میں شہداء پیکج کے تحت چیک تقسیم کئے گئے ۔
اس سلسلے میں ڈی پی او آفس میں منعقدہ تقریب میں شہداء کے لواحقین،بچوں، بیواؤں اور والدین نے شرکت کی ۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ پولیس آ فیسر ضلع شمالی وزیرستان نے محکمہ پولیس کے شہداء کو زبردست انداز میں خراج تحسین پیش کیا کہ صرف پولیس فورس کے نہیں بلکہ پوری قوم کے شہداء ہیں اور ہم اپنے شہداء کی قربانیوں کو بھولے نہیں اور نہ ہی کبھی بھولیں گے ۔
ہمیں ان کی عظیم قربانیوں پر فخر ہے یہی وجہ ہے کہ پورے ملک میں ہر سال چار اگست یوم شہداء کی مناسبت سے مناتے ہیں
ہر سال منعقد ہونیوالا یوم شہدائے پولیس درحقیقت پولیس اور عوام کے درمیان تعلقات کو مضبوط کرنے اور اشتراک عمل کو بڑھانے کا ایک سنہری موقع ہے ۔
جس سے بھر پور استفادہ وقت کی ضرورت ہے اُنہوں نے کہا کہ ہر مواقع پر اُنہیں یاد کرنا ۔
پولیس کے شہداء کے لواحقین کو یہ احساس بھی دلانا ہے کہ ملک و قوم کی خاطر جانیں قربان کرنے والے پولیس افسران و اہلکاروں کے لواحقین کے ساتھ پوری قوم کی ہمدردی موجود ہے ۔انچارج شہداء ڈیسک عارف اللہ خان نے اس موقع پر کہا کہ شہداء کے ورثاء اور غازیوں کی فلاح و بہبود کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں ۔

About the author

Leave a Comment

Add a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Shopping Basket