شمالی وزیرستان: پولیو ٹیم پر حملے میں 4 افراد جانبحق

شمالی وزیرستان میں پولیوں کے قطرے پلانے والے ٹیم پر نامعلوم افراد کی فائرنگ  سے دو پولیس اہلکاروں،  پولیو ورکر سمیت چار افراد جاںبحق۔ فائرنگ تحصیل دتہ خیل کے علاقے ڈانڈ گاؤں میں ھوئی۔

پولیس کےمطابق منگل کی صبح میران شاہ کی تحصیل دتہ خیل کے علاقے ڈانڈ گاؤں میں نامعلوم افراد نے پولیو ٹیم کے رضاکاروں پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں رضاکاروں کے ساتھ موجود دو پولیس اہلکار،پولیو ٹیم کا ایک رضاکار اور ایک راہ گیر جاں بحق ہوگیا۔ واقعے میں ایک بچہ بھی زخمی ہوا۔ شہید ہونے والے پولیس اہلکاروں میں رضااللہ اور دل بادشاہ  شامل ہیں۔ پولیس نے جائے وقوعہ پہنچ کر تحقیقات شروع کردی ہیں اور لاشوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال منتقل کردیا گیا ۔

About the author

Leave a Comment

Add a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Shopping Basket