شیو مندر ایبٹ آباد میں تقریبات کا آغاز  

ا یبٹ آباد شیو ٹمپل مندر میں ہندو مذہب کی تین روزہ دعائیہ تقریبات 7مارچ سے شروع ہوں گی۔جس کے اختتامی روز ہزارہ کے ڈویژنل اورضلعی افسران بھی شریک ہوں گے۔شیو ٹمپل چٹی گٹی میں ملک بھر سے یاتری اپنی مذہبی رسومات کے لئے جمع ہوں گے ۔جس کے تمام تر انتظامات کو حتمی شکل دی جا چکی ہے۔ہر سال کی طرح 7مارچ سے ٹمپل مندر چٹی گٹی میں ماں شبراتری  شیو شنکر کی شادی کے دن کی مناسبت سے 3 روزہ تقریبات شروع ہو رہی ہیں ۔جو 9 مارچ تک جا ری رہیں گی۔شو ٹمپل مندر مانسہرہ چٹی گٹی گاندھیاں مانسہرہ پجاری سیوا دار  درشن لال کا کہنا تھا 3روز تقریبات میں کمشنر ہزارہ ریجن سید ظہیر السلام ،ڈپٹی کمشنر مانسہرہ ،ڈی پی او مانسہرہ سمیت دیگر افسران اور اقلیتی امور کے سابق وزراء شریک ہوں گے۔پجاری درشن لال کا کہنا تھا کہ3 روزہ تقریبات میں ملک بھر سے ہندو یاتری شریک ہوں گے۔تقریبات کی تیاریوں کو مکمل کر لیا گیا ہے ۔جب کہ سیکورٹی کے حوالہ سے بھی پولیس نے اپنی تیاریوں کو حتمی شکل دیدی ہے۔شیو ٹمپل مندر چٹی گٹی مانسہرہ میں ہر سال ہندو یاتری اپنی مذہبی رسومات کی ادائیگی کے لئے کثیر تعداد میں جمع ہو تے ہیں۔جو ملک کے مختلف حصوں سے مذہبی رسومات کی ادائیگی کے لئے شریک ہوتے ہیں ۔مانسہرہ چٹی گٹی مندر میں تقریبات کے لئے مسلم برادری کی جانب سے انہیں مکمل تحفظ اور مذہبی رسومات کی ادائیگی کے لئے پرامن ماحول فراہم کیا جاتا ہے ۔جو کہ پاکستان کا ایک روشن اورمثبت چہرہ دنیا کے سامنے پیش کرتا ہے۔

About the author

Leave a Comment

Add a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Shopping Basket