شمالی وزیرستان: صوبائی وزیر محمد اقبال وزیر نے آج جی او سی میجر جنرل نعیم اختر، ڈپٹی کمشنر شاہد علی خان کے ہمراہ الوڑہ منڈی بارڈر کا دورہ کیا اور زلزلے سے متاثر خاندانوں کے مسائل سنے۔
زلزلے سے متاثرہ خاندانوں ساتھ ہمدری اور جانبحق ہونے والے افراد کے لیئے فاتحہ خوانی اور دعا کی گئی۔ اس موقع پر اقوام کی جانب سے مشران کی ایک کمیٹی قائم کی گئی جس کے ذریعے متاثرین کو امدادی پیکجز دیئے جائنیگے۔
الوڑہ منڈی افغانستان میں زلزلے سے متاثرہ علاقوں کیلئے قریب ترین بارڈر ہے اس لیئے افغانستان کے متاثرین کی سہولت کیلئے قریب ترین بارڈر پر ان کیلئے میڈیکل کیمپ قائم کیا گیا ہے اور اسی بارڈر کے ذریعے تمام تر امداد متاثرین کو فراہم کی جارہی ہے تاکہ انہیں مزید تکالیف کا سامنا نہ کرنا پڑے۔
آج پہلے دن خیبرپختونخوا حکومت نے 1 ٹرک دوائی، 5 ایمبولینس، 12 ڈاکٹرز اور 5 ٹرک ضرورت کا سامان جس میں خیمے، کمبل، بستر، اشائے خوردونوش و دیگر مختلف سامان شامل تھا، خوست کے راستے سے غلام خان بارڈر پر افغانستان کیلئے روانہ کیا ۔ کل بھی محمد اقبال وزیر بارڈر پر خود موجود رہینگے اور امدادی سرگرمیوں کی نگرانی خود کرینگے ۔