نگران وزیر اعلی خیبر پختونخوا محمد اعظم خان نے ضلع خیبر کے علاقہ لنڈی کوتل میں لشمینیا کے پھیلاو کا نوٹس لے لیا۔
وزیر اعلیٰ کی سیکرٹری صحت کو فوری طور علاقے میں خصوصی میڈیکل ٹیمیں بھیجنے کی ہدایت۔
وزیر اعلی نے ہدایت کی کہ متاثرہ علاقوں میں بیماری کے مزید پھیلاو کو روکنے کے لئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات اٹھائے جائیں۔
بیماری سے متاثر ہونے والوں کو مقامی سطح پر علاج معالجے کی فراہمی کے لئے فری میڈیکل کیمپس قائم کئے جائیں اورمقامی آبادی کو لشمینیا سے بچانے کے لیے آگاہی مہم شروع کی جائے۔
متاثرہ علاقوں میں اس بیماری کی روک تھام کے لئے اٹھائے جانے والے اقدامات سے متعلق رپورٹ پیش کرنے کی بھی ہدایت کی گئی ہے۔لشمینیا کے موثر تدارک کے لئے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں۔