ضلعی انتظامیہ مہمند سپورٹس ڈیپارٹمنٹ کے زیر اہتمام ضلع مہمند میں ونٹر سپورٹس اینڈ پرائیوٹ سکولز فیسٹول اختتام پزیر
اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی اسسٹنٹ کمشنر ہیڈکواٹر سجاد حسین آفریدی نے سپورٹس فیسٹول میں مختلف کھیلوں میں نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والی ٹیموں اور بہترین کارکردگی دکھانے والے کھلاڑیوں میں ٹرافیاں اور نقد انعامات تقسیم کئے.
ضلع مہمند میں منعقد ہونے والے سکولز ونٹر سپورٹس فیسٹول کو دیکھنے کیلئے ضلع بھر سے بڑی تعداد میں نوجوانوں نے شرکت کی. اس موقع پر نوجوانوں نے منتظمین کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اس قسم کے ایوینٹس کے انعقاد سے علاقہ میں صحت مند سرگرمیوں کو فروغ ملے گا. نوجوانوں نے کہا کہ سیکیورٹی فورسز کی کاوشوں سے ضلع میں امن بحال ہونے کے بعد اس طرح کے کئ ایوینٹس کا انعقاد سال بھر جاری رہتا ہے. جو اس بات کی عکاسی کرتا ہے کہ قبائلی امن پسند اور کھیلوں سے محبت کرنے والے لوگ ہیں.