ضلع مہمند کے کسانوں کو مفت بیجوں کی فراہمی

ضلع مہمند محکمہ زراعت توسیع کی جانب سے زمینداروں میں مختلف قسم کے سبزیوں اور مکئی کا ہائبرڈ بیج مفت تقسیم کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔
تفصیلات کے مطابق یکہ ایگریکلچر فارم سنٹر میں زمینداروں میں مفت ہائبرڈ مکئی کے ساتھ سبزیوں کو مفت تقسیم کیا گیا اس موقع پر اسٹنٹ کمشنر محمد عبداللہ شاہ، ڈسٹرکٹ ڈائریکٹر ایگریکلچر آفیسر آصف اقبال، ایگریکلچر آفیسر شاہد، زرعی انسپکٹر وارث خان اور جاوید کی نگرانی میں مفت سیڈز کی تقسیم جاری ہے ایگریکلچر آفیسر آصف اقبال نے کہا کہ مہمندوں کا زیادہ تر انحصار زراعت پر ہے اس لیے زمینداروں میں  کھیتی باڑی کے جدید طریقے روشناس کرانے  کے لئے یہ سلسلہ جاری ہے۔ زمینداروں میں مفت بیج تقسیم کا مقصد یہ ہے کہ فصل کی پیداوار میں اضافہ ہو جائے تاکہ انکی آمدن میں اضافہ ہو موسمیاتی تبدیلیوں کے پس منظر میں جدید ٹیکنالوجی سے آگاہی کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

About the author

Leave a Comment

Add a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Shopping Basket