ہنگو ۔ ضلع ہنگو کے نریاب میں امن کی نام پر ایک ولی بال ٹورنامنٹ کا انعقاد کیا گیا تھا جس کے مہمان خصوصی ڈپٹی کمشنر ہنگو کیپٹن ریٹائرڈ سرمد سلیم کیپٹن عثمان تھے۔ اس موقع پر ہنگو یوتھ اسمبلی چیرمین سید عدنان، سپورٹس آفیسر خضرات سمیت عوام نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ ولی بال نریاب اور کربوغہ شریف کے درمیان کھیلا گیا۔ اس میچ کے انعقاد سے علاقے میں امن و امان قائم ہو۔ ڈپٹی کمشنر ہنگو سرمد سلیم نے کہا علاقے میں امن و امان کی فضاء برقرار رکھنے میں عوام کا اہم کردار ہے۔ انہوں نے کہا کہ سپورٹس سرگرمیوں کو مزید تیز کیا جائے گا۔ ضلعی انتظامیہ اور ٹل سکاوٹس ملکر عوام کی بہتری کیلئے اقدامات کئے جائیں گے۔