ضمنی الیکشن:14لاکھ سے زائد ووٹرز اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے

پشاور: خیبرپختونخوا سے قومی اسمبلی کی تین خالی نشستوں پر اتوار 16اکتوبر 2022کو ہونیوالے ضمنی انتخابات کے لئے تمام تیاریاں مکمل کر لی گئیں۔
انتخابی مہم کل یعنی بروز جمعہ آدھی رات ختم ہوگی۔خلاف ورزی کرنیوالے امیدواروں کے خلاف الیکشن ایکٹ 2017 کے مطابق کار روائی عمل میں لائی جائیگی۔
جن حلقوں میں الیکشن ہو رہے ہیں ان میں این اے 22مردان، این اے 24چارسدہ اور این اے 31پشاور کی نشستیں شامل ہیں،
مجموعی طور پر 14لاکھ 50ہزار سے زائد ووٹرز اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے۔
مرد ووٹرز کی تعداد 8لاکھ 8ہزار سے زائد اور خواتین ووٹرز کی تعداد 6لاکھ 42ہزارہے۔۔پولنگ صبح 8بجے شروع ہوکر شام 5بجے تک بغیر کسی وقفے کے جاری رہیگی۔
تاہم پولنگ کا وقت ختم ہونیکے بعد بھی پولنگ اسٹیشن کے اندر موجود ووٹرز اپنا حق رائے دہی استعمال کرنیکی اجازت ہوگی۔مجموعی طور پر 16امیدواروں کے مابین مقابلہ ہوگا۔

About the author

Leave a Comment

Add a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Shopping Basket