Voice of Khyber Pakhtunkhwa
Monday, July 14, 2025

ضم اضلاع کے لیئے اگلے تین سال کے اے آئی پی فیز ٹو کا اجراء

خیبر پختونخوا کے محکمہ پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ کی جانب سے قبائلی علاقوں کی ترقی کے تسلسل کیلئے قبائلی عشرہ ترقی کے پہلے تین سالوں کیلئے تشکیل دیے ایکسلیریٹڈ امپلیمنٹیشن پروگرام (اے آئی پی) کے پہلے مرحلے کی تکمیل کے بعداگلے تین سالوں کیلئے اے آئی پی فیز ٹو کا اجراء۔

اسلام آباد میں منعقدہ پروگرام میں اراکین کابینہ تیمور جھگڑا، شوکت یوسفزئی، کامران بنگش سمیت کوریا کے سفیر، جرمنی اور جاپان کے ڈپلومیٹک مشنز اور کینڈین ہائی کمیشنز کے نمائندے، یورپین یونین کے نمائندے، یو ایس ایڈ، ٹرکش کو آپریشن اینڈ کوآرڈی نیشن ایجنسی، ور لڈ بینک، ایشیائی ترقیاتی بینک، فارن کامن ویلتھ اینڈڈویلپمنٹ آفس، آئی این ایل، کےایف ڈبلیو، اٹالین ایجنسی فار ڈویلپمنٹ کو آپریشن، یو این ڈی پی اور دیگر اداروں کے نمائندے شریک ہوئے.

شہاب علی شاہ ،اے سی ایس خیبر پختونخوا نے کہا، “اے آئی پی ٹو کی تشکیل میں ضم شدہ اضلاع کے پچیس سب ڈویژنز میں منعقدہ مشاورتی نشستوں میں عوامی ترجیحات، آراء و تجاویز کو بنیاد بنایا گیا ہے تاکہ صحت، تعلیم، زراعت، آب رسانی اور دیگر شعبوں میں ان کی ضروریات کے تحت اقدامات کیے جائیں”۔

ضم اضلاع کے لیئے اگلے تین سال کے اے آئی پی فیز ٹو کا اجراء

Shopping Basket