پولیس ٹریننگ سکول شاکس میں ضم شدہ اضلاع کے 462 لیویز و خاصہ دارفورس کے اہلکاروں نے ٹریننگ مکمل کرلی۔
تربیت مکمل کرنے والے اہلکاروں کی پاسنگ آؤٹ تقریب کے مہمان خصوصی اے آئی جی ٹریننگ جناب ڈاکٹر قریش خان صاحب تھے۔
اس موقع پر ڈائریکٹر پی ٹی ایس شاکس ناصر خان اور پولیس کے دیگر افسران بھی انکے ہمراہ تھے۔
اے آیی جی ٹریننگ جناب ڈاکٹر قریش خان صاحب نے تربیت مکمل کرنیوالے اور بہترین کارکردگی کے حامل جوانوں میں شیلڈز تقسیم کرتے ہوئے انہیں مبارکباد دی۔
اس موقع پر پاس آؤٹ ہونے والے جوانوں نے پریڈ کا شاندار مظاہرہ پیش کرکے حاضرین سے خوب داد وصول کی، اس موقع پر مہمان خصوصی نے پریڈ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میں سابقہ خاصہ دار لیوی فورس کے عظیم شہدا کو خراج تحسین پیش کرتا ھوں جنکی قربانیوں کی وجہ سے علاقے میں امن و امان قائم ہیں۔ بنیادی تربیتی عمل سے پولیس جوانوں کی پیشہ ورانہ استعداد کار میں مزید نکھار آئے گا، ضم شدہ اضلاع کے پولیس جوانوں کو موجودہ حالات اور درپیش چیلنجز سے موثر طور نمٹنے سے متعلق آگاہ کرنا نہایت ضروری تھا ضم اضلاع کے فورس کا سب سے اہم مرحلہ انکو بنیادی تربیت دینا تھا جو کہ الحمدللہ ہمارے پولیس انسٹریکٹر کی شب و روز محنت و لگن سے ممکن ھوا اور اب تک 24 ہزار جوانوں کی بنیادی تربیت مکمل ہوگئی ہیں جبکہ 3 ہزار نے دیگر ضروری کورسیز مکمل کی ہیں۔انہوں نے تربیت مکمل کرنے والے پولیس جوانوں پر زور دیا کہ وہ عملی زندگی میں اپنی تمام تر توانائیاں عوامی خدمت پر صرف کرکے پولیس پر عوام کا اعتماد بحال کرائیں اور اپنے پیشہ ورانہ طرز عمل اور حسن اخلاق کی بدولت پولیس فورس کے وقار کو مزید بلندی پر لیکر جائیں۔