طورخم: افغانستان سے 150 ملین روپےلاگت کی سمگلنگ کی کوشش ناکام

پشاور: پاک افغان طورخم بارڈر پر کسٹم اپریزمنٹ حکام نے کاروائی کی. افغانستان سے پاکستان کو سمگلنگ کی کوشش ناکام بنادی گئی .
کسٹم اپریزمنٹ حکام نے کاروائی مستند اطلاع ملنے پر کی۔ کاروائی کے دوران گاڑی سے خشک دودھ ،سپاری اور ادویات برامد کی گئی. ملزم کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کیا گیا .
ذرائع کے مطابق طورخم کسٹم اپریزمنٹ حکام کو مستند اطلاع ملنے پر کاروائی کی. اپریزمنٹ حکام نے ٹرمینل پوائنٹ پر افغانستان سے انے والی گاڑی TLA 219 کی جامع تلاشی لی۔ تلاشی کے دوران خشک دودھ کی 50 بوریاں، سپاری کی 12 بوریاں جبکہ 2 ادویات کی بوریاں برامد کی گئیں . سمگل شدہ سامان لوبیے کی بوریوں کے نیچے بڑی مہارت کے ساتھ چھپایا گیا تھا. پکڑے گئے سامان کا تخمینہ 150 ملین جبکہ گاڑی کا تخمینہ 7 ملین روپے لگایا گیا ھے.
کاروائی کے دوران ملزم مہربان سکنہ ننگرھار افغانستان کو گرفتار کر لیاگیا جن کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا جبکہ مزید تفتیش جاری ھے۔

About the author

Leave a Comment

Add a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Shopping Basket