عمران خان کا جمعے کو لانگ مارچ شروع کرنے کا اعلان کردیا۔
سابق وزیر اعظم عمران خان نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ یہ لانگ مارچ لاہور کے لبرٹی چوک سے شروع ہوگا۔
ان کا کہنا تھا کہ ’(ہم) جمعے کو لانگ مارچ شروع کر رہے ہیں۔ 11 بجے لبرٹی چوک جمع ہوں گے اور وہاں سے اسلام آباد کے لیے لانگ مارچ شروع ہوگی۔‘
عمران خان نے کہا کہ اسلام آباد میں تحریک انصاف کا لانگ مارچ کوئی قانون نہیں توڑے گا اور نہ ہی ریڈ زون میں داخل ہوگا۔ عدالت نے جہاں اجازت دی ہے وہاں جلسہ کریں گے۔
دوسری طرف مذہبی جماعت نے تحریک انصاف کے لانگ مارچ کی حمایت کا اعلان کردیا۔
سنی اتحاد کونسل کے سربراہ صاحبزادہ حامد رضا کا کہنا ہے کہ گوجرانوالہ میں لانگ مارچ کا استقبال کیا جائے گا اور میں لانگ مارچ میں شامل ہوں گا۔ انہوں نے کہا کہ راولپنڈی ڈویژن تنظیم کو لانگ مارچ کے استقبال کی ہدایت کردی ہے۔
حامد رضا کا کہنا تھا کہ سنی اتحاد کونسل پنجاب کو ہنگامی تیاریوں کی ہدایت جاری کردی ہے۔