ضلع خیبر لنڈی کوتل خیبر سلطان خیل کنج سپورٹس گراؤنڈ پر یوم پاکستان 23 مارچ کے حوالے سے سپورٹس میلہ کا انعقاد کیا گیا۔لنڈی کوتل خیطر سلطان خیل کنج سپورٹس گراؤنڈ میں محکمہ کھیل کے زیر اہتمام یوم پاکستان سپورٹس میلہ میں فٹ بال کرکٹ. ولی بال اتھلیٹکس. رسہ کشی. چئر گیم اور دیگر گیمز شامل تھے۔
سپورٹس میلہ کے موقع پر فٹ بال کا فائنل زوان خیبر فٹ بال کلب اور زکریا فٹ بال کلب کے درمیان کھیلا گیا جوکہ زوان خیبر فٹ بال کلب نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد 1گول سے فائنل جیت کر ٹرافی اپنے نام کر لیا. سپورٹس میلہ کے مہمان خصوصی تحصیل چیئرمین شاہ خالد شینواری. جنرل کونسلر فرحت علی آفریدی. جماعت اسلامی کے سینئر رہنما مرادحسین آفریدی. ملک نثار. ولی محمد مصطفیٰ شینواری اور دیگر مہمانوں نے سپورٹس میلہ کے ونر ٹیموں کے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے گئے۔
یوم پاکستان سپورٹس میلہ کے لئے دور دراز علاقوں سے بڑی تعداد میں تما شائی ائے تھے اور سپورٹس میلہ سے خوب لطف اندوز ہو گئے لنڈی کوتل خیبر سلطان خیل کنج سپورٹس گراؤنڈ کمیٹی کے مشران ارشد آفریدی. طارق. بخت منیر. ارشاد آفریدی واقف آفریدی نے سپورٹس میلہ میں تعاون کرنے پر ڈسٹرکٹ سپورٹس منیجر راھد گل ملاگوری اور دیگر انے والے تمام مہمانوں کا خصوصی شکریہ ادا کیا