لوئردیر میں 2 گروپوں کے درمیان فائرنگ، 3 طلبہ زخمی

 لوئر دیر میں دانوہ کے قریب 2 گروپوں کے مابین تصادم کے نتیجے میں سکول کے 3 بچے زخمی ہوگئے

لوئردیر کے علاقے دانوہ کے قریب 2 فریقین کے درمیاں فائرنگ کے تبادلے کے دوران سکول وین زد میں آگئی۔ فائرنگ سے سکول وین میں سوار 3 طلبہ زخمی ہوگئے جن میں 2 لڑکیاں اور ایک لڑکا شامل ہیں۔ زخمی ہونے والے بچوں کو ہیڈ کوارٹرز ہسپتال تیمرگرہ منتقل کردیاگیا۔ مقامی ذرائع کے مطابق فریقین کے درمیان ذاتی تنازع چلا آرہا تھا۔

اس سے قبل سوات میں نامعلوم مسلح افراد کی سکول وین پر فائرنگ سے ڈرائیور جاں بحق اور 2 طلبہ زخمی ہوگئے تھے ۔سوات کے علاقے گلی باغ میں نامعلوم مسلح افراد نے سکول کی گاڑی پر فائرنگ کی تھی واقعے میں سکول گاڑی کا ڈرائیور موقع پر جاں بحق جبکہ 2طلبہ زخمی ہوگئے تھے ۔ زخمی طلبہ کو فوری طور پر ریسکیو گاڑی میں خوازہ خیلہ ہسپتال منتقل کردیا گیا تھا  واقعے کے بعد پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں نے علاقے کوگھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا تھا۔

About the author

Leave a Comment

Add a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Shopping Basket