لواری ٹنل اور مضافات میں موسم ابر الود

لواری ٹنل اور مضافات میں موسم ابر الود ہے۔ہلکی  برفباری/بارش ہورہی  ہے۔  لواری اپروچ روڈ ٹریفک کیلئے چترال سائڈ میں مکمل طور پہ  بحال ہے ۔ٹریفک کی روانی جاری ہے۔ضلع لوئر چترال کے تمام راستے ٹریفک کیلۓ بحال ہیں۔ڈپٹی کمشنر لوئر چترال محمد عمران خان  کی ہدایات پر این ایچ اے کی مشینری سٹینڈ بائی ہے۔ تمام ادارے الرٹ کر دئیے گئے ہیں۔ڈرائیورز حضرات سے گزارش کی جاتی ہے کہ ممکنہ پھسلن اور حادثات سے بچنے کیلۓ سنو چین کا استعمال یقینی بنائیں۔ موسم اور رسائی سڑکوں سے متعلق مکمل معلومات حاصل کر کے سفرکریں۔ خراب موسم میں خصوصاً صبح اور رات کے اوقات میں  سفر کرنے  سے گریز کریں۔

کسی بھی ہنگامی صورتحال میں کنٹرول روم  ڈی سی آفس: 0943412519 ،  ڈی سی کنٹرول روم نمبر اپر دیر: 0944880104،   ڈی سی میڈیا سیل لوئر چترال  واٹس ایپ نمبر: 03085832947اور پولیس  ایمرجنسی نمبر  15 پر رابطہ کریں۔

About the author

Leave a Comment

Add a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Shopping Basket