لکی مروت : چوکی بخمل پر دہشتگردوں کا حملہ پسپا کردیا گیا.
دہشتگردوں نے لکی مروت میں بخمل چوکی پر حملہ کیا جس کو پولیس نے ناکام بنا دیا۔ پولیس کی جوابی فائرنگ جو کافی دیر تک چلتی رہی، کے بعد دہشتگرد فرار ہو گئے۔
پولیس جوان پہلے سے الرٹ تھے۔ دہشتگردوں کی فائرنگ سے کوئی نقصان نہیں ہوا۔
مقامی بخمل احمدزئی قوم کے افراد بھی اس موقع پر پولیس کی مدد کو پہنچے۔ اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ یہ پولیس پر نہیں بلکہ پوری قوم پر حملہ ہے
ڈی پی او لکی مروت کی قیادت میں پولیس کی اضافی نفری پہنچ گئی، سرچ آپریشن شروع،ڈی۔ہی او نے بوقت جوابی کارروائی سے دہشت گردوں کے حملے کو پسپا کرنے پر پولیس جوانوں کو شاباش دی اور غیور بخمل احمدزئی قوم کا پولیس کے ساتھ شانہ بشانہ دہشتگردوں کا مقابلہ کرنے پر شکریہ ادا کیا۔ اس موقعہ پر اس بات کا عہد کیا گیا کہ آئندہ بھی مل کر ان امن دشمنوں کا مقابلہ کرینگے ۔