ضلعی انتظامیہ مانسہرہ کی ہدایت پر ڈسٹرکٹ یوتھ آفس، ٹی ایم اے مانسہرہ، اور لوکل گورنمنٹ کے اشتراک سے اینٹی کرپشن ویک کے موقع پر ایک سیمینار کا انعقاد کیا گیا ۔سیمینار کے مہمان خصوصی ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر مانسہرہ، قمر ضیاء تھے۔ دونوں معزز شخصیات نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کرپشن کے نقصانات، اس کے معاشرتی اثرات، اور اس کے خاتمے کے لیے اجتماعی کوششوں کی ضرورت پر زور دیا۔ مقررین نے کرپشن کو ایک مہلک معاشرتی بیماری قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس کے خاتمے کیلئے تمام طبقات کو مل کر کام کرنا ہوگا۔سیمینار کے اختتام پر ایک آگاہی واک کا بھی انعقاد کیا گیا، جو ٹی ایم اے ہال تک جاری رہی۔ واک میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی اور کرپشن کے خلاف اپنے عزم کا اظہار کیا۔ واک کے دوران شرکائ نے پلے کارڈز اور بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر کرپشن کے خلاف شعور بیدار کرنے کے لیے مختلف نعرے درج تھے۔