مانسہرہ جیل میں دو روزہ سپورٹس گالہ

انسپکٹر جنرل جیل خیبر پختونخواہ جناب خالد عباس صاحب کی ہدایت پر مانسہرہ جیل سپرنٹنڈنٹ نجم حسین عباسی کی زیر نگرانی مانسہرہ جیل میں دو روزہ سپورٹس گالہ کا انعقاد کیا گیا ۔ جس میں قیدیوں اور جیل ملازمین کے درمیان کرکٹ،والی بال، ٹیبل ٹینس، بیڈ مینٹن، رسہ کشی اور میوسکل چیئر کے مقابلہ ہوئے۔

جیتنے والی ٹیموں میں مہمان خصوصی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشنز جج مانسہرہ جناب ضیاء الرحمن صاحب نے انعامات تقسیم کیے۔ سپورٹس گالہ میں سیشنز جج صاحب کی ہدایت پر ڈسٹرکٹٹ بار ایسوسی ایشن کے وکلاء صاحبان نے بھی شمولیت کی اور قیدیوں کو فری لیگل ایڈ مہیا کرنے کا اعادہ کیا ۔ اس موقع پر جیل سپریٹنڈنٹ نجم حسین عباسی صاحب نے قیدیوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دوروزہ سپورٹس ایونٹ قیدیوں کی جسمانی اور ذہنی صحت کے لیے مفید ثابت ہو گا اور قیدیوں کو مفید سرگرمیوں میں مشغول کرے گا۔

اس موقع پر جیل سپرنٹنڈنٹ نے منشیات کے عادی افراد کے لیے بحالی مرکز اور سکل ڈولپمنٹ پروگرام کے آغاز میں راہنمائی اور سپورٹ کا اظہار کیا جس پر سیشنز جج صاحب نے انہوں نے جیل کے تمام مسائل کی ڈسٹرکٹ کریمینل کوآرڈینیشن کمیٹی کے پلیٹ فارم سے حل کی یقین دہانی کروائی

About the author

Leave a Comment

Add a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Shopping Basket