بے نظیرانکم نشونمااپنئ مالی اورٹکینکی معاونت کے ساتھ بہتری کی طرف گامزن ،ماں اوربچے کی بہترصحت اورعوام الناس میں مثبت رویہ کی آگاہی مہم کاآغازہوا۔اس حوالے سے ضلع کولئی پالس کوہستان کے ایک تحصیل ہیڈکوارٹرہسپتال اورنشونماسنٹربٹیڑہ میں اجلاس ہوا۔جسکی صدارت ضلعی ہیلتھ آفیسرڈاکٹرجمعہ میرنے کی ۔دیگرشرکاء میں محکمہ صحت کے اعلیٰ عہدیداران ،بے نظیرانکم سپورٹ پروگرام کے نمائندے،محکمہ ایجوکیشن کے اعلیٰ اراکین ،محکمہ لائیوسٹاک کے سٹاف،لوکل گورنمنٹ ،پاپولیشن ،محکمہ ہیلتھ کے ورکرز اور سول سوسائٹی کے نمائندوں نے شرکت کی ۔اجلاس کی صدار ت کرتے ہوئے DHOنے تمام شرکاء کاشکریہ اداکیااورکہاکہ ماں اوربچہ کی بہترصحت معاشرے کی اصل سرمایہ ہے ۔اس حوالے سے تمام شرکاء اس پیغام کو تمام لوگوں تک پہنچانی میں بھرپورشرکت کرے۔انہوںنے مزیدکہاکہ تمام علاقے کے عمائدین علماء اورسوشل میڈیااپناکرداراداکرے ۔اس میٹنگ میں طے پایاکے علاقے کے لوگوں کوآگاہی دی جائیگی اورمثبت رویہ اپنانے پرغورکیاجائے گا۔تمام سرکاری ادارے اپناکرداراس وجہ سے اداکرے کہ لوگوں کاانکے آفس میں آناجانالگارہتاہے۔علاقے کے مساجد کے امام جمعہ کے خطبے میں اس پیغام کوعام کرے تاکہ لوگوںکوماں بچے کی بہترصحت کے حوالے سے قرآن وسنت کے فرامین کی روشنی میں آگاہی ملے ۔اجلاس میں دیگرشرکائ نے بھی روشنی ڈالی اوراس بات پرزوردیاکہ ایک ہفتہ تک محدودنہیں ہونے چاہئے بلکہ تمام ذمہ داران مستقل مزاجی سے اس آگاہی مہم کواپناشعاربنائے۔اس بات پربھی اتفاق ہواکہ اس حوالے سے جگہ جگہ ہسپتال اورغیرسرکاری عوامی جگہوں پربینر اورمعلوماتی کتابچے تقسیم کئے جائیں گے ۔