اسلام آباد: محرم الحرام کے باعث تمام بینک 28 اور 29 جولائی کو بند رہیں گے.
سٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق 28 اور 29 جولائی کو 9 اور 10 محرم الحرام کے باعث عام تعطیل ہوگی جس کی وجہ سے بینکس اور مالیاتی ادارے بند ہوں گے۔
یاد رہے کہ حکومت نے 28 اور 29 جولائی کو محرم الحرام کے باعث عام تعطیل کا اعلان کر رکھا ہے۔