وفاقی حکومت کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کےمطابق وفاق نے اسلام آباد، آزادکشمیر اورگلگت بلتستان میں پاک فوج اور سول آرمڈ فورسز کی تعیناتی کی منظوری دی ہے۔ نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہےکہ فوج کی تعیناتی کی تفصیلات متعلقہ حکام کے ساتھ طے کی جائیں گی۔ فوج اور سول آرمڈ فورسز کی تعیناتی غیر معینہ مدت کیلئے کی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق فوج اور سول آرمڈ فورسز کی تعیناتی کا فیصلہ محرم الحرام میں سکیورٹی کے پیش نظر کیا گیا۔ فوج اور سول آرمڈ فورسز کو ہٹانے کا معاملہ متعلقہ حکام سے مشاورت کے بعد کیا جائے گا۔ فوج تعیناتی کی تفصیلات زمینی صورتحال کو مدنظر رکھ کر طے کی جائیں گی۔وفاقی حکومت نے تمام صوبوں میں پاک فوج تعینات کرنے کی منظوری دیدی۔محرم الحرام میں سکیورٹی کو فل پروف بنانے کیلئے آرٹیکل 245 کے تحت پاکستان فوج تعینات کرنے کی منظوری دی گی۔صوبوں کی درخواست پر سول آرمڈ فورسز اور پولیس کی معاونت کیلیے فوج تعینات کرنے کی منظوری دی گی۔اسلام آباد، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں بھی پاک فوج کے جوان محرم ڈیوٹی دیں گے۔پاک فوج تعینات کرنے کے حوالے سے وزارت داخلہ نے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کردیا۔