مردان انجینئرنگ یونیورسٹی میں 1 ارب 37 کروڑ روپےکا منصوبہ مکمل

مردان انجینئرنگ یونیورسٹی میں 1 ارب 37 کروڑ روپے کا منصوبہ مکمل۔

محمد عاطف خان نے مردان انجینئرنگ یونیورسٹی میں 1 ارب 37 کروڑ روپے کا منصوبہ مکمل ہونے پر افتتاح کیا۔ وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر شاہد خٹک یونیورسٹی انتظامیہ اور طلباء نے محمد عاطف خان کا والہانہ استقبال کیا۔ منصوبے میں 74 کروڑ روپے کے جدید لیبز کا سامان، 45 کروڑ کا سول ورک، طلباء کے لئے بسیس اور لائبریری کے لئے کتب شامل ہیں۔
افتتاحی تقریب میں وفاقی وزیر علی محمد خان، ایم پی اے ظاہر شاہ طورو، ایم پی اے طفیل انجم، ایم پی اے عبدالسلام آفریدی، ایم پی اے ملک شوکت، ایم پی اے امیر فرزند خان اور ایم پی اے ساجدہ حنیف نے شرکت کی۔


اس کے علاوہ ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریشن کمشنر مردان سید جبار شاہ، ڈپٹی کمشنر مردان حبیب عارف صاحب، کالجز کے پرنسپل صاحبان پروفیسر ڈاکٹر ابرار، پروفیسر مس ممتاز، پروفیسر سلمہ غنی اور دیگر معززین نے شرکت کی۔
وائس چانسلر انجینئیرنگ یونیورسٹی مردان پروفیسر ڈاکٹر شاہد خٹک نے سینئر منسٹر محمد عاطف خان کا انجینئرنگ یونیورسٹی کے لئے دوسرا بڑا منصوبہ جس کی لاگت 2 ارب 50کروڑ روپے منظور کرنے پر شکریہ ادا کیا

About the author

Leave a Comment

Add a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Shopping Basket