ملکی،غیر ملکی میڈیا وفد کا ضلع شمالی وزیرستان کا دورہ

ملکی اور غیر ملکی میڈیا کے وفد نے ضلع شمالی وزیرستان کا دورہ کیا ۔ دورے کے موقع پر ضلعی پولیس کی طرف سے سیکورٹی کے فل پروف انتظامات کئے گئے تھے

صحافتی وفد کی ضلعی پولیس سربراہ عقیق حسین سے ملاقات کی ۔

ملکی اور غیر ملکی صحافتی  وفد کو ضلعی پولیس سربراہ نے روایتی پگڑی پہنائی ۔

ضلعی پولیس سربراہ عقیق حسین  نے وفد سے کہا  کہ ضلع شمالی وزیرستان میں پائیدار امن کےلئے پولیس کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کرے گی ۔

 شہریوں کے جان و مال کی حفاظت کویقینی بنانے کے لئے تمام تر دستیاب وسائل کو بروئےکار لایا جائیگا ۔ پولیس میں سزا اور جزا کا عمل جاری رہیگا ۔

ضلعی پولیس سربراہ کا مذید کہنا تھا کہ پولیس کو سختی سے ہدایات جاری کر دی گئی ہیں کہ وہ تھانہ میں آنے والے سائیلین کی داد رسی کو ہر حال میں یقینی بنائیں ۔مظلموں کےساتھ تعاون میرے اولین فرائض میں شامل ہے ضلعی پولیس سربراہ نے کہا کہ مظلموں کی داد رسی کے لئے میرے دروازے ہر وقت کھلے ہیں  کسی بھی شکایت کی صورت میں پولیس ایمرجنسی سروس 15 سے رابطہ کر سکتے ہیں۔

پولیس کےجوانوں اور افسران نے جو وردی پہنی ہے وہ عوام کی خدمت کے لئے ہے کیونکہ پولیس کا کام عوام کی خدمت کرنا ہے جس میں کسی بھی قسم کی غفلت اور کوتاہی برداشت نہیں کی جائیگی۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ دور میں میڈیا کے کردار سے انکار ممکن نہیں ۔پاکستان کی صحافی برادری معاشرے میں پائی جانیوالی برائیوں کی نشاندہی کرنے میں اپنا ذمہ دارانہ کردار ادا کریں ۔پولیس بروقت اقدام کے لئے ہمہ وقت تیار رہے گی۔

 پولیس اورمیڈیا کا چولی دامن کا ساتھ ہے  ضلع شمالی وزیرستان کے مثالی امن اور خوشحالی کے لئے ہم سب کو ملکر کام کرنا ہوگا۔ صحافیوں کی جانب سے  ضلعی پولیس سربراہ کو علاقائی عوامی مفاد میں بھرپور تعاون کی یقین دہانی کرائی جس پر ضلعی پولیس سربراہ نے صحافیوں کا شکریہ ادا کیا۔

اس موقع پر ڈپٹی کمشنر شاہد علی خان ، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر دولت خان سمیت علاقائی مشران اور سیاسی اور سماجی لوگ بھی شریک تھے 

About the author

Leave a Comment

Add a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Shopping Basket