ذرائع کےمطابق الیکشن کمیشن نے عام انتخابات کا شیڈول آج رات ہی جاری کرنیکا فیصلہ کیا ہے ۔قبل ازیں چیف جسٹس پاکستان جسٹس قاضی فائز عیسیٰ سے چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی ملاقات ہوئی ۔ چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ سپریم کورٹ آئے اورانہوں نے چیف جسٹس پاکستان سے ملاقات کی۔ملاقات میں جسٹس سردار طارق مسعود اور جسٹس اعجازالاحسن موجود تھے،اٹارنی جنرل نے بھی ملاقات میں شرکت کی۔
چیف الیکشن کمشنر سکندرسلطان راجہ نے نے ججز کو لاہور ہائیکورٹ کے حکم امتناع سے آگاہ کیا۔ذرائع کے مطابق چیف الیکشن کمشنر چیف جسٹس کی دعوت پر سپریم کورٹ آئے،ملاقات لاہور ہائیکورٹ کے ڈی آر اوز اور آر اوز سے متعلق حکم سے پیدا ہونیو الی صورتحال پر ہوئی،،چیف جسٹس قاضی فائز عیسی نے پہلے دو سینئر ججز سے ملاقات کی۔
الیکشن کمیشن آف پاکستان نے عام انتخابات کا شیڈول جاری کر دیا۔ لک بھر میں انتخابات 8 فروری 2024 کو منعقد ہوں گے. 20 سے 25 دسمبر تک امیدوار کاغذات نامزدگی جمع کراسکیں گے. امیدواروں کے ناموں کی فہرست 27 دسمبر کو جاری کی جائیگی۔
یکم جنوری سے 6 جنوری 2024 تک کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال ہوگی۔
9 جنوری 2024 کو کاغذات کی منظوری اور مسترد ہونے پر اپیلوں کی سماعت ہوگی۔
11 جنوری 2024 کو اپیلوں پر اپیلٹ اتھارٹی کے فیصلوں کا آخری روز ہوگا۔
15 جنوری 2024 کو امیدواروں کی نظرثانی فہرست جاری کی جائے گی۔
16 جنوری 2024 کو کاغذات نامزدگی واپس لینے کی آخری تاریخ ہوگی۔
17 جنوری 2024 کو امیدواروں کو انتخابی نشان الاٹ ہوں گے۔
جبکہ پولنگ ڈے 8 فروری 2024 بروز جمعرات کو ہوگی۔