پاکستان کی پہلی ڈیجیٹل خانہ و مردم شماری کی تیاریاں آخری مراحل میں داخل ہوگئیں۔شمار کنندگان اور سپر وائزرز کے تربیتی سیشن کا آغاز کردیا گیا۔اے سی ٹوپی عدنان ممتاز خٹک نے تربیتی سیشن میں ٹیبلٹ تقسیم کیے..
اے سی ٹوپی عدنان ممتاز خٹک اور ریاض رحیم اے ڈی خانہ و مردم شماری ضلع صوابی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی ساتویں خانہ و مردم شماری کی تیاریاں جاری ہیں اور اس مرتبہ پہلی بار کاغذ کی بجائے ٹیبلیٹ کے ذریعے ڈیجیٹل آن لائن ریکارڈ مرتب ہوگا۔ صوابی بھر میں شمار کندگان کی تربیت تین فیز میں 21 جنوری تک جاری رہے گی جس کےلئے صوابی میں 09 تربیتی سنٹرز فعال کرادئیے گئے ہیں۔
فروری سے مارچ تک خانہ و مردم شماری کی جائے گی۔ٹیمیں گھر گھر جاکر آن لائن ریکارڈ مرتب کریں گی۔نادرا،شماریات اور دیگر محکمے معاونت کریں گے۔اے سی ٹوپی نے کہا کہ خانہ و مردم شماری انتہائی اہم قومی ذمہ داری ہے۔پاکستان بیورو آف شماریات کے کوآرڈینیٹر ریاض رحیم کی بریفننگ دی۔پرنیسل سید عرب خان ،نادرا کے ریحان اور دیگر موجود تھے۔