مہمند: پولیو مہم، واک کا اہتمام

مہمند، پولیو مہم کا افتتاح و آگاہی واک۔تفصیلات کے مطابق جمعرات کے روز قبائیلی ضلع مہمند کے ہیڈکوارٹرغلنئی جرگہ ہال میں ضلعی انتظامیہ اور محکمہ صحت کے زیراہتمام پولیو کے حوالے سے آگاہی تقریب منعقد ہوئی۔اس موقع پراے ڈی سی ڈاکٹر محسن حبیب، ایم پی اے نثار مہمند، ناظم لوئر مہمند نوید احمد، اور محکمہ صحت کے ڈاکٹر پرویز خان اور ڈی ایچ سی ایس او یونس خان نے بچوں کو قطرے پلا کر 24 تا 28 اکتوبر مہم کا آغازکیا۔

ایف ایس ایم او ڈاکٹر پرویز خان نے بتایا کہ پولیو مہم کے دوران ضلع بھر میں پولیو کے ورکرز گھر گھر جا کر 106115 پانچ سال سے کم بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے ۔ مہم میں 434 پولیو ٹیمیں شریک ہونگی اس میں 26 فکس ٹیمیں، 11 ٹرانزٹ، 397 موبائیل ٹیمیں شامل ہونگی۔ انہوں نے کہا کہ پولیو مہم کامیاب بنانے میں والدین، علماء کرام، عمائدین اور عوام کی بھر پور سپورٹ کی ضرورت ہے تاکہ اس موذی وائرس سے اپنے بچوں کو محفوظ رکھنے کے لئے پانچ سال تک کے بچوں کو پولیو قطرے ضرور پلائے جائیں۔ بعد میں ڈی سی مہمند کے آفس سے مین روڈ تک پولیو کے حوالے سے آگاہی واک کا اہتمام کیا گیا۔ جس میں علاقے کے مشران، علماء کرام اور طلباء نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

About the author

Leave a Comment

Add a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Shopping Basket