شمالی وزیرستان میرانشاہ ڈگری کالج میں پیغامِ پاکستان کے طور پر نوجوانوں کی قومی یکجہتی اورسماجی ہم آہنگی میں شمولیت کے موضوع پر ایک سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔ جمعہ کے روز(27 مئی) منعقدہ سیمینار سے اسسٹنٹ ڈپٹی کمشنر دولت خان، کرنل ریٹائیرڈ ناصرخان، لیکچررکاشف اور ڈگری کالج شمالی وزیرستان گل میر خان نے خطاب کیا۔ مقررین نے اپنے خطاب میں بنیادی انسانی اقدار کے احترام، تنازعات کے دوران قرآن و سنت کی روشنی میں اخلاقی اقدار کا مظاہرہ اور امن کی بحالی قومی یگانگت میں نوجوانوں کے کردار پر روشنی ڈالی۔ مقررین کا کہنا تھا کہ سیاسی اور مذہبی اختلافات کی صورت میں دوسرے فریق کی رائے کا احترام کیا جائے اور نوجوان خاص طور پر قومی یکجہتی میں کردار ادا کریں۔ انہوں نے کہا کہ بحیثیت زمہ دار شہری ہمیں چاہیئے کہ اپنے معاشرے کو ملک کی آزادی کی بنیاد پر اپنائے اور خصوصا نوجوان نسل ملکی ترقی اور استحکام کے لئے کردار ادا کریں۔
