میران شاہ: یوم شہدائے پولیس عقیدت سے منایا گیا

4 اگست یوم شہدائے پولیس کو صوبے بھر کی طرح ضلع شمالی وزیرستان میں بھی پورے عقیدت اور جوش وجذبے کیساتھ منایا گیا ۔
 پولیس جرگہ ہال میں شہدائے پولیس کے حوالے سے مرکزی پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا ۔
تقریب میں حصوصی طور پر ضلع پولیس شہداء پولیس کے لواحقین کو مدعو کیا گیا تھا ۔ تقریب میں جی او سی سیون ڈویژن میجر جنرل نعیم احتر ، ڈپٹی کمشنر شاہد علی خان کرنل اصف ، ضلعی پولیس سربراہ فرحان خان ، ایس پی انوسٹی گیشن محمد زمان ، ڈی ایس پی ہیڈکوارٹر سید جلال وزیر ، شہدائے پولیس کے لواحقین، اور سماجی شخصیات سمیت پولیس جوانوں نے شرکت کی ۔ تقریب کا باقاعدہ آغاز روح پرور تلاوت قرآن پاک سے کی ۔ جبکہ مولانا صاحب نے اسلام کی نقطہء نظر سے شہادت کی فضیلت پر روشنی ڈالی ۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے جی او سی سیون ڈویژن نعیم اختر نے کہا کہ شہدائے پولیس ہمارے محکمہ کیلئے فخر ہے جن کی قربانیوں کا کوئی نعمل البدل نہیں ہے۔ شہداء آج بھی ہمارے دلوں میں زندہ ہے ہم ان کی قربانیوں کا ہر صورت لاج رکھیں گے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ شہداء پولیس نے جو قربانیاں دی ہیں ان کو رہتی دنیا تک سنہرے الفاظ سے یاد رکھا جائے گا ۔


ڈپٹی کمشنر نے اپنے عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ شہداء کے لواحقین اور خاندان والوں کیساتھ ہماری ہمدردیاں ہمیشہ ساتھ رہینگی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ضلعی پولیس سربراہ فرحان خان نے کہا کہ میں ان تمام شہداء کو سلام پیش کرتا ہوں جنہوں نے ہمارے کل کو سنوارنے کیلئے اپنے آج کو قربان کر دیا ہے ۔ ان شہداء نے اپنے اہل وعیال کو چھوڑ کر اس ملک کے کروڑوں بچوں اور عوام کی خاطر اپنی جانیں دی ہیں ۔ انہوں نے مزید کہا کہ شہداء کی قربانیوں کو بیان کرنے کیلئے ہمارے پاس الفاظ نہیں ہیں ۔
ڈی ایس پی ہیڈکوارٹر سید جلال نے اس موقع پر کہا کہ محکمہ کا ہر افسر ان کا بھائی اور بیٹا ہے ان کو جب بھی کوئی مسئلہ ہو وہ بلا جھجھک اپنے مسائل ہمارے ساتھ شیئر کر سکتے ہیں ہمارے فورس کے ہر دفتر کا دروازہ ان کیلئے کھلا ہے ۔ تقریب کے اختتام پر شرکاء نے شہداء کے ورثاء اور فیملیز میں تحائف تقسیم کئے ۔تقریب کے موقع پر شہدائے پولیس کے لواحقین کیلئے حصوصی کھانے کا بندوبست بھی کیا گیا تھا ۔
پولیس افسران اور دیگر نے شہداء کے لواحقین کیساتھ ایک میز پر لنچ بھی کیا ۔شہدائے پولیس کے بلند درجات کیلئے حصوصی دعائیں کی گئی ۔ جبکہ دوسری جانب پولیس لائن ہیڈ کوارٹر میں شہدائے پولیس کے ایصال و ثواب کیلئے قرآن خوانی بھی کی۔

About the author

Leave a Comment

Add a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Shopping Basket