پشاور:نئی مردم شماری ، الیکشن کمیشن خیبر پختونخوا نے ووٹرزلسٹ جاری کردی
خیبرپختونخوا میں کل رجسٹرڈووٹرز کی تعدادمیں5 لاکھ 94 ہزار189 کا اضا فہ ہواہے جس کے بعد صوبہ بھر میں ووٹرز کی تعداد 2 کروڑ 14 لاکھ 15 ہزار سے زائد ہو گئی۔
مرد ووٹرز ایک کروڑ 16 لاکھ 93 ہزار، خواتین ووٹرز97 لاکھ 22 ہزار ہوگئی ۔سب سے زیادہ پشاور میں 20 لاکھ 26 ہزار ووٹرز کی تعداد سامنے آئی ۔
سب سے کم ووٹرز کی تعدادضلع کولائی پالس میں 42 ہزار ہے۔ایبٹ آباد 9 لاکھ 40 ہزار،باجوڑ 6 لاکھ 49 ہزار، بنوں 7لاکھ 7 ہزار، بٹگرام 3 لاکھ 23 ہزارووٹرز۔ بونیر میں 5 لاکھ 45 ہزار، چارسدہ10 لاکھ 42 ہزاراورلوئر چترال ایک لاکھ 79 ہزارووٹرز رجسٹرڈ۔
اپر چترال 1 لاکھ 79 ہزار، ڈی آئی خان 8 لاکھ 61 ہزاراور ہنگو میں 3 لاکھ 19 ہزاررجسٹرڈ ووٹرز ہیں۔ہری پور میں 7لاکھ 14 ہزار ، کرک میں 4لاکھ 76 ہزار اور خیبر میں 6 لاکھ 22 ہزاررجسٹرڈ ووٹرز ہیں۔
کوہاٹ میں 96لاکھ 51 ہزار،لوئر کوہستان میں 75 ہزاراور اپر کوہستان میں 74 ہزار ووٹرز ہیں۔کرم میں4 لاکھ 7 ہزار،لکی مروت میں 5 لاکھ 6 ہزاراورلوئر دیر 8 لاکھ 44ہزاررجسٹرڈ ووٹرز ہیں۔
ملاکنڈ 4 لاکھ 58ہزار، مانسہرہ 10 لاکھ 91 ہزاراور مردان میں 14لاکھ 98 ہزار ووٹرز رجسٹرڈ ہیں۔ مہمند 3لاکھ 48 ہزار،شمالی وزیرستان میں 4 لاکھ 19 ہزاراورنوشہرہ میں 8 لاکھ 73 ہزارووٹرز ہوگئے۔
اورکزئی میںووٹرز کی تعداد 2 لاکھ 24 ہزارجبہ شانگلہ میں4 لاکھ 56 ہزار ہے۔
جنوبی وزیرستان 4 لاکھ 57 ہزار ، صوابی 10 لاکھ 85 ہزاز،سوات میں کل ووٹرز14 لاکھ 45 ہزار ہیں۔
ٹانک میں 2 لاکھ 21 ہزار،تورغر ایک لاکھ 19 ہزاراور اپر دیر میں 5 لاکھ 72 ہزارووٹرز ہیں۔