پشاور:نجی سیکورٹی گارڈز کی پولیس سے ملتی جلتی یونیفارم پہننے پر پابندی لگانے کا فیصلہ
نگران وزیراعلی خیبر پختونخوا نے ہدایت کی ہے کہ پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں جیسی یونیفارم کی روک تھام یقینی بنائی جائے۔
اس حوالے سے چیف سیکرٹری، انسپکٹر جنرل پولیس کو فوری اقدمات کی ہدایت کردہ گئی ہے۔ نگران وزیراعلی خیبر پختونخوا نے کہا ہے کہ نجی سکیورٹی گارڈز کے یونیفارم ، قانون نافذ کرنے والے اداروں کے یونیفارم سے واضح طور پر مختلف ہو۔
یاد رہے کہ سیاسی رہنماﺅں کے نجی سکیورٹی گارڈز کوقانون نافذ کرنے والے اداروں کے یونیفارم سے ملتے جلتے یونیفارم پہنے دیکھا گیا ہے۔