نیشنل گیمزکے دوسرے مرحلے کا آغاز، وزیراعظم شہباز شریف نے باقاعدہ افتتاح کیا

کوئٹہ: 34یں نیشنل گیمز کے دوسرے مرحلوں کی مقابلوں کی افتتاحی تقریب فٹ بال سٹیڈیم کوئٹہ میں منعقد ہوئی جس میں وزیراعظم پاکستان مہمان خصوصی تھے جنہوں نے باقاعدہ نیشنل گیمز کی انعقاد کا اعلان کیا .

وزیراعلی بلوچستان، گورنر بلوچستان سمیت پاکستان اولمپک ایسوسی ایشنز سمیت کھیلوں سے وابستہ صحافیوں اور دیگر افرادنے کثیر تعدادمیں شرکت کی.مختلف اداروں کی دستوں نے مارچ پاسٹ سے تقریب میں شرکت کی.

خیبر پختونخواہ کی دستے کی قیادت سپیشل بیڈمنٹن چیمپئن مراد علی نے کی جنہوں نے خیبر پختونخواہ کا جھنڈا اٹھا رکھا تھا جبکہ ان سے آگے پختونخواہ کے نام کا بینر اٹھائے سپیشل تیر انداز حسنہ بیگم تھی افتتاحی تقریب میں پاکستان اولمپک ایسوی ایشن کے سینئر نائب صدر اور خیبر پختونخواہ اولمپک ایسوی ایشن کے صدر سید عاقل شاہ نے بھی شرکت کی تقریب میں شامل دستے میں خیبر پختونخواہ سپورٹس ڈائریکٹریٹ کے ڈائریکٹر جنرل خالد محمود اولمپک ایسوسی ایشن کے سیکرٹری سمیت مختلف کھیلوں کے ایسوسی ایشنز اور اوردیگر عہدیداران بھی شامل تھے.اسی طر ح دیگر صوبوں سمیت ڈیپارٹمنٹ کی ٹیموں نے بھی اس تقریب میں شرکت کی جن کا سٹیڈیم میں شامل افراد نے پرزور تالیاں بجا کر استقبال کیا.

بلوچستان کے مختلف گرلز و بوائزکالجز کے طلباؤ طالبات نے اس تقریب میں بھرپور شرکت کی.افتتاحی تقریب کے موقع پر مختلف صوبوں سے تعلق رکھنے والے دستوں نے اپنی علاقائی ثقافت کو اجاگر کیا. دوسرے مرحلے کے ان مقابلوں میں انفرادی کھیلوں کے مقابلے منعقدہونگے جو اٹھائیس مئی تک جاری رہینگی.نیشنل گیمز کے دوسرے مرحلے کی افتتاحی تقریب کے موقع پر وزیراعظم پاکستان کی آمد کے موقع پر سیکورٹی انتہائی سخت رہی.

About the author

Leave a Comment

Add a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Shopping Basket