Voice of Khyber Pakhtunkhwa
Monday, June 2, 2025

وارسک:’’ آپریشن بنیان المرصوص‘‘ کی کامیابی پر یوم تشکر منایا گیا

آپریشن بنیان مرصوص میں افواج پاکستان کی کامیابی پر فرنٹیئر کور کے سکولوں کے طلباء اور طالبات کی جانب سے یوم تشکر منایا گیا۔ وارسک، اورکزئ، خیبر، مہمند، باجوڑ، دیر، سوات اور چترال میں فرنٹیئر کور پبلک سکولز میں خصوصی تقریبات کا اہتمام کیا گیا۔ طلباء اور طالبات کی جانب سے ہندوستان کے خلاف آپریشن بنیان مرصوص میں افواج پاکستان کی کامیابی پر نہایت خوشی کا اظہار کہا گیا اور شکرانے کے لئے خصوصی دعا بھی کی۔

طلباء و طالبات نے تقریروں کے ذریعہ وطن عزیز اور افواج پاکستان کو خراج تحسین پیش کیا۔ اس موقع پر ان اضلاع میں خصوصی ریلیوں کا اہتمام بھی کیا گیا۔ ۔ ریلیوں میں طلباء و طالبات نے بینرز اٹھا رکھے تھے جس پر افواج پاکستان سے اپنی محبت کا اظہار کیا گیا تھا اور افواج پاکستان کے حق میں نعرہ بازی بھی کی۔

وارسک:’’ آپریشن بنیان المرصوص‘‘ کی کامیابی پر یوم تشکر منایا گیا

Shopping Basket