وزیراعظم کا خیبرپختونخوا کےسیلاب زدہ علاقوں کا دورہ

وزیراعظم شہبازشریف ٹانک پہنچ گئے، جہاں ان کے ہمراہ مولانافضل الرحمان بھی تھے، وزیراعظم کوخیبرپختونخوا میں بارش اور سیلاب سے متاثرہ علاقوں سے متعلق بریفنگ دی گئی۔

وزیراعظم کو ٹانک میں سیلاب متاثرین کے لیے امدادی کاموں سے آگاہ کیا گیا، وزیراعظم نے جاں بحق افراد کے لواحقین کے لیے امدادی رقم بڑھاکر 10لاکھ روپے کرنے کے ساتھ سیلاب سےمتاثرہ علاقوں میں امدادی اور ریلیف سرگرمیوں کو تیز کرنے کی ہدایت کی۔

وزیراعظم شہبازشریف نے کہا کہ سیلاب متاثرین کی بحالی کے لیے 24 گھنٹے کام جاری رکھا جائے. خیبرپختونخوا انتظامیہ کی جانب سے ریلیف کے کاموں میں خصوصی دلچسپی لینے پر وزیراعظم نے تعریف بھی کی، کہا خیبرپختونخوا حکومت اور وزیراعلیٰ سیلاب متاثرین کے لیے اچھا کام کررہے ہیں. شعبہ صحت میں بھی خیبرپختونخوا حکومت اچھا کام کررہی ہے.

وزیراعظم کو بریفنگ میں بتایا گیا ہے کہ ٹانک اور ڈیرہ اسماعیل خان کو بارشوں اور سیلاب سے فصلیں تباہ ہوئیں اور گھر وں کو نقصان پہنچا ،بارشوں اور سیلاب سے خیبرپختونخوا میں لائیواسٹاک کو بھی نقصان پہنچا، سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں این ڈی ایم اے ، آرمی اور مقامی افراد امدادی کاموں میں سرگرم ہیں، متاثرین میں کھانا تقسیم کیا جا رہا ہے، 3 میڈیکل کیمپ بھی قائم کیے گئے ہیں، پانی سےپیدا ہونےوالی بیماریوں کیلئےادویات فراہم کی گئیں، پاک فوج، ایف سی، پولیس، ریسکیو 1122 نےامدادی کاموں میں حصہ لیا، بجلی، سڑکوں کی بحالی، صاف پانی کی فراہمی کےانتظامات پربھی وزیراعظم کوبریفنگ دی گئی۔

اس موقع پر مولانافضل الرحمان نے کہا کہ ہمارےپاس 16 ہزارایکڑاراضی قابل کاشت ہے، ٹانک میں ڈیم بنا کر پانی کو محفوظ بنایا جاسکتا ہے

About the author

Leave a Comment

Add a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Shopping Basket