وزیرستان: پولیس ، 1122 کا کامیاب ریسکیو آپریشن

شمالی وزیرستان ضلعی پولیس اور ریسکیو 1122 کا کامیاب آپریشن۔ سیلابی ریلے میں پھنسی گاڑیوں اور بچوں کو بحفاظت نکال لیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق ضلعی پولیس سربراہ کے احکامات کی روشنی میں ڈی ایس پی ہیڈکوارٹر کے نگرانی میں ایس ایچ او غلام خان ابراہیم خان نے حالیہ بارشوں کی وجہ سے غلام خان میں سیلابی صورتحال سے دوچار افراد کو کامیابی سے ریسکیو کرلیا۔

بارشوں کے باعث پانی کا بڑا ریلا آیا جس کے باعث گاڑیاں اور پیدل جانیوالے بچے پانی میں پھنس گئے تھے ۔

 مقامی انتظامیہ کے بروقت رسپانس ملنے پر سیلابی ریلے کے متاثرین نےکہا کہ  سیلابی ریلے میں ضلعی پولیس اور ریسکیو کے عملے نے جس جانفشانی، چابکدستی ، مہارت اور دلیری کا مظاہرہ کیا، اس پر انہیں خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔پولیس اور ریسکیو1122 کے عملے نے فرض شناسی کی عمدہ مثال قائم کی۔

About the author

Leave a Comment

Add a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Shopping Basket