‏وفاقی حکومت نے سال 2024 کے لیے عام تعطیلات کا اعلان کر دیا

‏وفاقی حکومت نے سال 2024 کے لیے عام تعطیلات کا اعلان کر دیا. پہلی عام تعطیل پانچ فروری کو کشمیر ڈے کے موقع پر ہو گی. 23مارچ کو پاکستان ڈے کی تعطیل ہو گی. عید الفطر کے لیے دس، گیارہ اور بارہ اپریل کو تین چھٹیاں ہوں گی. یکم مئی کو یوم مزدور کی تعطیل ہو گی. عید الاضحی کے لیے سترہ، اٹھارہ اور انیس جون کو تین تعطیلات ہوں گی. سولہ اور سترہ جولائی کو عاشورہ کے لیے دو چھٹیاں ہوں گی. 14اگست کو یوم آزادی کے موقع پر چھٹی ہو گی. عید میلاد النبی ص کے موقع پر 16ستمبر کو عام تعطیل ہو گی. یوم اقبال پر 9نومبر کو عام تعطیل ہو گی جبکہ 25دسمبر کو یوم پیدائش قائد اعظم اور کرسمس کی چھٹی ہو گی. مسیحی برادری کے لیے باکسنگ ڈے پہ 26دسمبر کو چھٹی ہو گی. یکم جنوری، 11مارچ اور یکم جولائی 2024 کو بینک ہالیڈے ہو گی. کابینہ ڈویژن نے تعطیلات کا سرکلر جاری کر دیا.

About the author

Leave a Comment

Add a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Shopping Basket