ویمن یونیورسٹی صوابی کی طالبات کا اعزاز

ویمن یونیورسٹی صوابی کی شعبہ آرٹس, ڈیزائن اینڈ کلچرل سٹڈیز کی طالبات نے غلام اسحاق خان انسٹی ٹیوٹ آف انجینئرنگ سائنسز اینڈ ٹیکنالوجی میں آل پاکستان فیشن ڈیزائن کے مقابلوں میں پہلی پوزیشن حاصل کرلی۔ جبکہ فیس پینٹگ میں دوسری جبکہ تھیمیٹک آرٹ میں بیسٹ ایوارڈ حاصل کیا۔

 تین روزہ آل پاکستان فیشن اینڈ ڈیزائن کے مقابلوں میں ملک بھر کی تمام بڑی بڑی جامعات کی طلبا اور طالبات نے حصہ لیا تھا۔ جنہوں نے اپنے تیار کردہ ملبوسات کی نمائش کی ویمن یونیورسٹی کی پانچ طالبات مریم امین، ارم شیراز، عائشہ، اقصی عنایت اور ٹیم لیڈر نازلین نے ان مقابلوں میں ویمن یونیورسٹی صوابی کی نمائندگی کی اور اپنے ڈیزائن کردہ کپڑے وہاں نمائش میں پیش کئے جبکہ ان طالبات نے دیگر مقابلوں میں اپنے اچھوتے اور منفرد موضوعات پیش کئے جن میں فیس پینٹنگ اور تھمیٹک آرٹ شامل ہیں۔ ججز نے ویمن یونیورسٹی صوابی کی طالبات کے منفرد ائیڈیاز کو سراہتے ہوئے داد دی اور انہیں یقین دلایا کہ اگر اس طرح منفرد خیالات کے ساتھ وہ ملک بھر کی یونیورسٹیوں میں حصہ لیں گی تو کامیابی حاصل کرنے سے انہیں کوئی نہیں روک سکتا۔

اس حوالے سے ویمن یونیورسٹی صوابی کی وائس چانسلر شاہانہ عروج کاظمی نے طالبات کو نمایاں پوزیشن لینے پر مبارکباد دی اور کہا کہ ہماری طالبات نے کم عرصہ میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا ہے جس کی جتنی بھی تعریف کی جائے کم ہے۔

طالبات کو ملک بھر میں اُن کے فیلڈ میں ہونے والے مقابلوں میں حصہ لینے کے لئے وہ ہر قسم کی تعاون کے لئے تیار ہیں وہ یونیورسٹی انتظامیہ سے رابطہ کرکے مقابلوں میں حصہ لے سکتی ہیں باقی ہار جیت زندگی کا حصہ ہے اصل جیت مقابلہ کرنا ہے۔

About the author

Leave a Comment

Add a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Shopping Basket