پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ون ڈے سیریز کا آخری اور تیسرا فیصلہ کن میچ آج بروز جمعہ 13 جنوری کو کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلا جارہا ہے۔
پاکستان نے نیوزی لینڈ کے خلاف تیسرے اور فیصلہ کن ایک روزہ میچ میں ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔
قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور ان کا کہنا تھا کہ قومی ٹیم میں دو تبدیلیاں کی گئی ہیں۔
بابر اعظم کا کہنا تھا کہ امام الحق کی جگہ شان مسعود اور نسیم شاہ کی جگہ محمد حسنین پلینگ الیون کا حصہ ہیں، امام الحق ہیمسٹرنگ انجری کا شکار ہیں جبکہ نسیم شاہ بھی بخار میں مبتلا ہیں۔
اب تک تین ون ڈے میچز کی سیریز میں دونوں ٹیموں نے ایک ایک میچ میں فتح اپنے نام کی ہے۔ پاکستان نے پہلا ون ڈے میچ چھ وکٹ سے جیتا تھا، جب کہ نیوزی لینڈ نے دوسرا میچ 79 رنز سے اپنے نام کیا۔