باجوڑ: پاکستان سپورٹس فیسٹیول ضلع باجوڑ 2023کے حوالے سے فرنٹیئر کور نارتھ کے زیر اہتمام ایک خصوصی تقریب منعقد ہوئی جس میں ڈپٹی کمشنر ضلع باجوڑ فہد وزیر ۔کرنل۔عثمان۔کرنل نبیل ۔ڈسٹرک سپورٹس آفیسر تاج محمد وزیر،عمائدین ضلع باجوڑ، محکمہ یوتھ افئیر باجوڑ ،سپورٹس ایسوسی ایشنز کے عہدے داروں نے شرکت کی۔
اس موقع پر پاکستان سپورٹس فیسٹیول کے بارے میں شرکاء کو بریفنگ دی گئی۔
فرنٹیئر کور نارتھ ہر سال ضلع باجوڑ کے نوجوانوں کیلئے اس طرح کی سرگرمیاں آرگنائز کرتی رہتی ہے۔ ڈپٹی کمشنر ضلع باجوڑ فہد وزیر نے کہا کہ ھم فرنٹیئر کور نارتھ کے مشکور ہیں جس نے نوجوانوں کو کھیل کے مواقع فراہم کئیے انھوں نے کہا کہ ضلع انتظامیہ اس یونٹ کو کامیاب بنانے کےلئے بر پور تعاون کرے گی اس موقع پر عمائدین نے فرئٹیر کور نارتھ کا شکریہ ادا کیا۔ ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر تاج محمد وزیر نے کہا کہ انشاء اللہ پاکستان سپورٹس فیسٹیول کو بہترین انداز میں آرگنائز کیا جائے گا جس سے کھلاڑیوں کو کھیلنے کے مواقع فراہم ہوں گے۔