پاکستان میں گوگل نے کیریئر پیڈ ایپس معطل کر دیں، پاکستان میں موبائل فون اکاؤنٹ کے ذریعے ایپلی کیشن ڈاون لوڈ کا آپشن معطل کیا گیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق پاکستانی صارفین کیلئے موبائل فون اکاؤنٹ میں موجود رقم کے ذریعے ایپلی کیشن ڈاون لوڈ کا آپشن ختم کیا گیا ہے، گوگل پلے اسٹور پر صرف کریڈٹ کارڈ کے ذریعے ایپلی کیشن ڈاون کا آپشن موجود ہے، اسٹیٹ بینک نے براہ راست ادائیگیوں کا نظام معطل کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔
حکومت نے گوگل کو 3 کروڑ 40 لاکھ ڈالرز کی ادائیگی کرنا تھی. حکومت نے ایک ماہ کیلئے گوگل کو ادائیگی کا فیصلہ کیا تھا. گوگل کو ادائیگی نہ ہونے پر کیرئیر پیڈ ایپس پاکستان میں معطل کی گئیں.