پاکستان کا سب سے بڑا شندور پولو فیسٹیول کا آغاز 7 جولائی سے ہورہا ہے

Photo: APP

پشاور:خیبرپختونخوا کلچراینڈٹورازم اتھارٹی کے زیراہتمام چترال اپر کی خوبصورت وادی شندور میں منعقد ہونے والا شندور پولو فیسٹیول کاآغاز کل 7 جولائی سے ہوگا جس میں چترال لوئر و چترال اپر کی ٹیمیں گلگت بلتستان کی ٹیموں سے مدمقابل ہونگی۔ فیسٹیول کا افتتاح وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا اعظم خان افتتاح کرینگے۔فیسٹیول میں شرکت کیلئے ملکی و غیر ملکی سیاحوں کو خوش آمدید کہتے ہیں۔ تین روزہ فیسٹیول کی اختتامی تقریب 9 جولائی کو منعقد ہوگی جبکہ فیسٹیول میں آنے والے سیاحوں کیلئے خیبرپختونخوا اور گلگت بلتستان کی روایتی موسیقی پرمشتمل محفل موسیقی کا انعقاد بھی کیا جائے گا۔

خیبرپختونخوا کلچراینڈٹورازم اتھارٹی،پاک فوج، ضلعی انتظامیہ چترال لوئر وچترال اپراور چترال سکاؤٹس کے باہمی اشتراک سے منعقد ہونے والے پولو فیسٹیول کی تیاریاں مکمل ہیں۔شندور پولو فیسٹیول امسال 7جولائی سے 9جولائی جو کہ فیسٹیول کی اپنی مقررہ تاریخوں پر بھی منعقدکیا جا رہاہے۔گزشتہ سال فیسٹیول میں چترال کی ٹیم فاتح قرار پائی تھی۔ شندور پولو فیسٹیول میں ملکی و غیرملکی سیاحوں کی کثیر تعداد ہر سال شرکت کرتی ہے۔چترال سٹی میں بھی شندور پولو فیسٹیول کی تیاریوں کے سلسلے میں ٹورنامنٹ کا آغاز کردیا گیا ہے۔ اس ٹورنامنٹ میں شندور پولو فیسٹیول کیلئے کھلاڑی کی سلیکشن بھی کی جائے گی۔خیبرپختونخوا ٹوراز م پولیس کے جوان بھی اس دوران نہ صرف فیسٹیول میں ڈیوٹی سرانجام دینگے جبکہ ڈسٹرکٹ پولیس کے ہمراہ دیر سے چترال اور شندور گراؤنڈ تک جگہ جگہ ڈیوٹی سرانجام دے رہے ہیں۔

About the author

Leave a Comment

Add a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Shopping Basket