پاک افغان چمن سرحد پر ہر قسم کی آمدورفت بحال

پاک افغان چمن سرحد کو ہر قسم کی آمدورفت کے لئے کھول دیا گیا، افغان سرحد کو دونوں ممالک کے مابین مذاکرات کے بعد کھولا گیا ہے۔

پاک افغان سرحد گزشتہ 8 دن بند رہی، پاک افغان سرحد کو 13 نومبر کو دہشت گردی کے واقعے کے بعد بند کردیا گیا تھا ۔

اس حملے میں ایک ایف سی اہلکار شہید اور 2 زخمی ہوئے تھے، جس کے بعد پاک افغان سرحد کو پاکستان کی جانب سے احتجاجا بند کر دیا گیا تھا ۔

سرحد پر پاک افغان ٹرانزٹ دوبارہ بحال ہوگئی، پاک افغان چمن سرحد کے کھولنے سے تاجروں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔

About the author

Leave a Comment

Add a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Shopping Basket