پاک فوج کے لاپتہ ہونے والے ہیلی کاپٹر کا ملبہ مل گیا

ہیلی کاپٹر کا ملبہ ملنے کی تصدیق کرتے ہوئے لسبیلہ پولیس نے کہا ہئ کہ  عباس پولیس چوکی، ساکران سے سات یا آٹھ کلومیٹر دور پہاڑ کی چوٹی پر واقع حاجی موسیٰ گوٹھ میں کریش شدہ ہیلی مل گیا ہے۔ دو لاشیں بھی نکال لی گئیں۔ ہیلی مکمل طور پر تباہ ہو گیا ہے جبکہ۔ پولیس علاقے میں مزید تلاشی جاری رکھے ہوئے ہیں۔

ہیلی کاپٹر بلوچستان کے علاقے لسبیلا سے لاپتہ ہو گیا تھا۔ لاپتہ ہونے والے ہیلی کاپٹر میں کمانڈر 12 کور سمیت 6 افراد سوار تھے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈی جی میجرل جنرل بابرافتخار نے ٹوئٹ میں بتایا ہے کہ ہیلی کاپٹر سے فلڈ ریلیف سرگرمیوں کی نگرانی کی۔

اس سے بیشتر لاپتہ ہیلی کاپٹر کی تلاش میں مشکلات کا سامنا تھا آرمی کے ساتھ ساتھ پولیس ٹیمیں بھی تلاش میں شامل تھیں۔

 ڈی آئی جی خضدارپرویز عمرانی نے کہاکہ علاقہ پہاڑی سلسلوں پر مشتمل ہے جس کی وجہ سے تلاش میں مشکلات کا سامنا تھا اورپولیس ٹیمیں موٹر سائیکلوں پر بھی دشوار علاقوں میں تلاش میں مصروف ہیں ڈی آئی جی خضدار کا کہناہے کہ پولیس اور ایف سی کا مشترکہ ریسکیو آپریشن کئی گھنٹوں سے جاری ہے ۔ یاد رہے کہ گزشتہ روز اوتھل سے کراچی جاتے ہوئے پاکستان آرمی ایوی ایشن کا ہیلی کاپٹر لاپتہ ہوگیا تھا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر) کے مطابق ہیلی کاپٹر میں کور کمانڈر 12 کور لیفٹیننٹ جنرل سرفراز علی، ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) پاکستان کوسٹ گارڈ میجر جنرل امجد اور 12 کور کے انجینیئر بریگیڈیئر خالد سوار تھے۔ ہیلی کاپٹر میں سوار افراد میں پائلٹ میجر سعید، معاون پائلٹ میجر طلحہٰ اورکریو میں چیف نائیک مدثر بھی شامل ہیں

About the author

Leave a Comment

Add a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Shopping Basket