پختونخوا حکومت کی افغان زلزلہ متاثرین کےلئے امداد کی پیشکش
افغانستان میں شدید زلزلے کے بعد خیبر پختونخوا حکومت نے افغان بھائیوں کے شانہ بشانہ کھڑے ہونے کا اعلان کیا ہے۔ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا کہ افغان حکومت سے رابطہ کر کے ہر ممکن تعاون فراہم کیا جائے گا۔
انہوں نے مزید کہا کہ متاثرین کی فوری ضروریات کے لیے ریسکیو ٹیمیں، میڈیکل سہولیات اور امدادی سامان فراہم کرنے کو تیار ہیں۔ خیبر پختونخوا حکومت متاثرین کی بحالی اور دیگر ضروریات میں بھی ہر ممکن مدد فراہم کرے گی۔
علی امین گنڈاپور نے واضح کیا کہ مشکل کی اس گھڑی میں صوبائی حکومت افغان عوام کے ساتھ کھڑی ہے اور زلزلہ متاثرین کے لیے ہر طرح کی امداد اور تعاون دینے کے لیے مکمل تیار ہے۔