Voice of Khyber Pakhtunkhwa
Tuesday, July 1, 2025

پرائم منسٹرزیوتھ پروگرام،ہزارہ ریجن میں والی بال ٹرائلز کا آغاز

پرائم منسٹرزیوتھ پروگرام، ہزارہ ریجن میں والی بال ٹرائلز کا آغاز

پشاور (سپورٹس رپورٹر) وزیر اعظم یوتھ ٹیلنٹ ہنٹ سپورٹس لیگ کے تحت مرد وخواتین ٹرائلز والی بال ٹرائلزہزارہ ریجن میں شروع ہوگئے جس میں کثیر تعداد میں مرد و خواتین کھلاڑیوں نے شرکت کی،اس موقع پرپرنسپل گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج ہری پور عائشہ بتول مہمان خصوصی تھی ان کے ہمراہ ڈائریکٹرسپورٹس پشاور یونیورسٹی بحرکرم، ریجنل سپورٹس آفیسر احمد زمان، ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر ہری پور عاقب رقیب پاکستان ٹیم کے سابق کپتان اور نیشنل سلیکٹر عبدالرحیم ہزارہ یونیورسٹی کے ڈائریکٹر سپورٹس ہزارہ یونیورسٹی خالد جلال شاہ، ڈائریکٹر فاصلاتی نظام تعلیم ڈاکٹر نورزادہ،سلیکٹر ہدایت اللہ خان، خواتین سلیکٹر نیشنل کھلاڑی عائشہ اور سعدیہ سمیت دیگراہم شخصیات موجود تھیں۔ہائیرایجوکیشن کمیشن، پاکستان (ایچ ای سی) کے تحت ٹیلنٹ ہنٹ یوتھ اسپورٹس لیگ والی بال کے ٹرائلز کا سلسلہ جاری ہے گزشتہ روزہزارہ ریجن کے سلسلے میں کمیٹی گراؤنڈ ہری پور میں ہزار ہ ریجن کے ٹرائلز شروع ہوگئے جس میں 200 سے زائد خواتین ومرد کھلاڑیوں نے حصہ لیا۔ ٹرائلز پاکستان کے سابق کپتان اور نیشنل سلیکٹر عبدالرحیم، نیشنل کھلاڑی عائشہ اور سعدیہ کے نگرانی میں منعقد ہوئے جس میں کیمپ کیلئے گیارہ، گیار ہ کھلاڑیوں کو کیمپ کیلئے منتخب کیاجائے گا۔ جس میں کوالیفائیڈ کوچز کے زیر نگرانی مزید ٹریننگ دی جائے گی۔ وزیراعظم یوتھ ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام وزیراعظم کے پروگرام کی سربراہ شیزا فاطمہ‘ وزیراعظم کے مشیر امیر مقام‘ ہائر ایجوکیشن کمیشن اسلام آباد کے چیئرمین ڈاکٹر مختار احمد‘ عارف روان‘ڈی جی ایچ ای سی جاوید علی میمن کی کوششوں کی وجہ سے جاری ہے۔شیڈو ل کے مطابق بنوں ریجن میں خواتین ٹرائلز8 اورنو مارچ کو بنوں سپورٹس کمپلیکس میں منعقد ہونگے۔ٹرائلز کے بعد منتخب ہونے والے کھلاڑیوں کو کوچنگ کیمپ میں قابل کوچز کی زیر نگرانی ٹریننگ کروائی جائے گی اور پراونشل لیگ میں کھیلنے کا موقع ملے گا۔ اس مرحلے کی تکمیل کے بعد بہترین کھیل دکھانے والے کھلاڑیوں کو اپنے اپنے صوبے کی جانب سے نیشنل لیگ کا حصہ بنیں گے۔

پرائم منسٹرزیوتھ پروگرام،ہزارہ ریجن میں والی بال ٹرائلز کا آغاز

Shopping Basket