پشاور:گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں ڈینگی کے مزید 380 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔
صوبہ بھر میں رواں سال مجموعی کیسز کی تعداد 15696 ہوگئی۔ رپورٹ کے مطابق 13884 ڈینگی سے متاثرہ افراد صحت یاب ہوئے ہیں ۔صوبہ بھر میں ایکٹیو کیسز کی تعداد 1798 ہوگئی۔
گزشتہ 24گھنٹوں میں پشاور 124،مردان میں 52, لوئر دیر میں 36 کیسز رپورٹ جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں مختلف ہسپتالوں میں 19 نئے مریض داخل ہیں۔اس وقت 79 ڈینگی مریض ہسپتالوں میں زیر علاج ہیں اور صوبے میں ڈینگی سے اب تک 14 افراد جاں بحق ہیں۔