پشاور۔ لیڈی ریڈنگ ہسپتال میں اپنی نوعیت کا پہلا کامیاب بیٹنگ ہرٹ اپریشن 

پشاور۔ لیڈی ریڈنگ ہسپتال میں اپنی نوعیت کا پہلا بیٹنگ ہرٹ کامیاب اپریشن کیا گیا۔

ہسپتال ترجمان محمد عاصم کیمطابق 60 سالہ خاتون نے صحت یابی کے بعد انٹرویو بھی دیا۔ حال ہی میں 120 دل کے بڑے آپریشن صحت کارڈ پر بالکل مفت کئے گئے ہیں کارڈیک سرجری یونٹ مکمل طور پر فعال۔

اس نوعیت کے دل کے آپریشن میں دل سینے سے باہر نہیں نکالا گیا بلکہ ایک آلے کے زریعے اپنی جگہ پر ہی اس کی دھڑکن کو برقرار رکھ کر بڑا آپریشن کیا گیا۔

آپریشن اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر یاسر نسیم اور اسکی ٹیم نے کیا اس نوعیت کے مزید آپریشن بھی کیے جائیں گے۔

ڈاکٹر یاسر نسیم کے مطابق ایک عام بائی پاس اور ہارٹ بیٹنگ سرجری میں بڑا فرق ہے جس میں مریض کے دل کی دھڑکن کو نہیں روکا جاتا اور نا ہی ہارٹ لنگ مشین کا استعمال کیا جاتا ہے جس سے مریض کی موت کا خطرہ کافی حد تک کم ہو جاتا ہے اور جلدی ریکور بھی ہو جاتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس کا ایک اور فائدہ یہ ہے کہ اس نوعیت کے آپریشن کے دوران مریض کے دماغ اور گردوں پر بہت کم اثر پڑتا ہے جبکہ عام بائی پاس میں اسکا خطرہ زیادہ ہوتا ہے۔

ڈاکٹر یاسر نسیم اور اس کے ٹیم نے اس نوعیت کے مزید جدید آپریشنز کے لئے مریضوں کو رجسٹرڈ کرنا شروع کردیا ہے اور بتایا ہے کہ مریض کی زندگی کو کم سے کم خطرے میں ڈال کر دل کے کامیاب آپریشن کریں گے۔

About the author

Leave a Comment

Add a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Shopping Basket