پشاور : ایف سی کی گاڑی کے قریب دھماکا، ایک اہلکار شہید، 8 افراد زخمی

پشاور: خیبرپختونخوا کے دارالحکومت پشاور میں ورسک روڈ پر ایف سی کی گاڑی کے قریب دھماکا ہوا ہے۔

ایک اہلکار شہید جبکہ 8 زخمی۔

اس سے قبل مقامی ہسپتال ذرائع کے مطابق دھماکے کے زخمیوں کی تعداد 9 ہو گئی ہے جن میں میں 6 ایف سی اہلکار جبکہ 3 تین سویلینز شامل ہیں ۔ زخمی ایف سی اہلکاروں میں دو کی حالت تشویشناک ہے جبکہ سویلینز میں ایک کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے ۔

ترجمان ایل آر ایچ  کے مطابق تمام زخمیوں کو فوری طبی امداد دی جارہی ہے ہسپتال انتظامیہ موجود ہے۔

 پولیس کا کہنا ہے کہ دھماکا ایف سی کی گاڑی کے قریب ہوا ہے، دھماکا بظاہر آئی ای ڈی لگ رہا ہے، واقعہ کے حوالے سے مزید تفتیش جاری ہے۔

ترجمان ریسکیو کے مطابق ترجمان کے مطابق شدید زخمیوں کو مزید علاج  کےلیے ایل آرایچ منتقل کردیا گیا ہے، دھماکے کی نوعیت سے متعلق کچھ کہنا قبل از وقت ہے،۔

ورسک روڈ پشاور بم دھماکے کے بعد محکمہ صحت خیبر پختونخوا نے ضلع پشاور میں میڈیکل ایمرجنسی کا اعلان کر دیا۔ ضلع پشاور میں MTIs سمیت محکمہ صحت کے تمام ڈاکٹروں اور طبی عملے کو ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے ریڈ الرٹ رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

دوسری جانب تحریک طالبان پاکستان نے ایک پیغام میں پشاور دھماکے کی زمہ داری قبول کرلی ہے ۔

About the author

Leave a Comment

Add a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Shopping Basket